دورہ انگلینڈ : کرکٹر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ووسٹر شائر: دورہ انگلینڈ پر گئے اسپنر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،انہوں نے حال ہی میں انگلینڈ کے ورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق کاشف بھٹی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے ، خصوصی طیارے کے ذریعے 20 کھلاڑیوں کا پہلا دستہ جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچا تھا جس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں چھ مزید کھلاڑی انگلینڈ پہنچے۔ 8جولائی کو کورونا ٹیسٹ کلئیر ہونے کے بعد مساجر ملنگ علی کے ساتھ تین کھلاڑی عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی جب انگلینڈ پہنچے تو ان کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ لیا گیا ، تو کاشف بھٹی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔ جس کے بعد کاشف بھٹی قرنطینہ میں ہیں ۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق کاشف بھٹی ڈربی شائر میں قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑیوں پرمشتمل قومی اسکواڈ ڈربی شائر میں کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم دو ، چار روزہ میچز کھیلے گی۔انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں اظہر علی، بابراعظم، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم 2ستمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں