نیوزی لینڈ کا بھارتی لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ

آکلینڈ:‏نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کے لیے6 کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہوں گے اور کھلاڑی احتیاطی تدابیر کے خود زمہ دار ہوں گے ۔ این او سی حاصل کرنے والوں میں کین ولیم سن ،لوکی فرگوسن، جیمز نیشم ، میچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ اور میچل میکلینگھن شامل ہیں۔
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کوویڈ 19 کی صورتحال کے بارے میں کھلاڑیوں کو آگاہ کرے گا اور این او سی جاری کر دیئے جائیں گے تاہم فیصلہ کھلاڑی کریں گے،6 کرکٹرز کو انفرادی طور پر فیصلہ کرنا اور اپنا خیال رکھنا ہو گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں