آئی پی ایل کی تاریخوں کا اعلان ، سابق قومی کرکٹر کا آئی سی سی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ

لاہور ( رپورٹر : انس سعید ) ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ملتوی ہونے کے باوجود متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں ، سابق اسپنرعبد الرحمان نے آئی سی سی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کی بھرپور حمایت کرنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ اپنا کروڑں کا نقصان بچانے میں کامیاب ہوگیا ، بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ ادھرساؤتھ افریقہ کرکٹ اور کرکٹ نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے نیوزی لینڈ بورڈ اپنے چھ کھلاڑیوں کو اور جنوبی افریقی بورڈ دس کھلاڑیوںکو این او سی دے گا۔
ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز ،کرس مورس ،ڈیل اسٹین، کونٹین ڈی کوک ،فاف ڈپلیسی ،عمران طاہر، لنگی نگیدی ،کاگیسو ربادا ،ہارڈوس ولوئین اور ڈیوڈ ملر نے شرکت کرنی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ،لوکی فرگوسن، جیمز نیشم ، میچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ اور میچل میکلینگھن لیگ میں شریک ہوں گے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 6 کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہوں گے احتیاطی تدابیر کے خود ذمہ دار ہوں گے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا بھی آئی پی ایل کے لیےکھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ کر چکا ہے آئی پی ایل 2020 میں آسٹریلیا کے سترہ کھلاڑیوں نے حصہ لینا ہے ۔
دوسری جانب سابق اسپنرعبد الرحمان کا جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا لیکن میرے لیے بہت حیران کن ہے کہ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے سب راضی ہیں ،کیا آئی پی ایل کو کورونا فری قرار دیا جا چکا ہے ؟ آئی سی سی کو مداخلت کرنی چاہیے پیسے پر کھلاڑیوں کی صحت کو ترجیح دینا سراسر غلط ہے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل فائیو کے ملتوی ہونے والے میچزکی تاریخوں کا فیصلہ نہ کر سکا ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اولین ترجیح یہی ہے کہ ملتوی شدہ چاروں میچز نومبرمیں کروائے جائیں،
واضح رہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے اگلے ہی روز آئی پی ایل کے مقام کا اعلان کر دیا تھا ،ملتوی ہونے والا ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو بی سی سی آئی کی بھر پورحمایت حاصل تھی،،ایشیا کپ رواں سال ستمبر جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں کھیلا جانا ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں