قومی ٹیم کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا:بیٹنگ کوچ یونس خان

ڈربی: بیٹنگ کوچ یونس خان کا ویڈیو لنک پریس کانفرس میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ٹیم کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا،میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔
ڈربی میں تمام سہولیات میسر ہیں دوستانہ اور آزادانہ ماحول ملا،میں جس طرح ٹریننگ کا ماحول چاہتا تھا ویسا ملا،مجھے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے وقت ملا،میں نے کھلاڑیوں سے ایک ماہ میں یہی کہا کہ لائف سے سیکھیں، مجھے ٹیم کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا،میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ووسٹر میں بیٹنگ کے لیے اچھی کنڈیشنز تھیں جبکہ ڈربی دوسرے میچ میں فاسٹ بولرز کے لئے اچھا رہا،بیٹسمینوں کو یہاں انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کو ہر صورتحال کے مطابق کھیلنے کا موقع ملا ہے،پریکٹس میچ کا فائدا ہوا کہ بلے باز ذہنی طور پر ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہوئے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں