مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست

مانچسٹر: انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 169 رنز بنا سکی اور انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا۔
اولڈٹریفڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز کیساتھ اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے 16 گیندوں پر 32رنز اسکور کیے، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں169رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کے بولر سٹورٹ براڈ نے تین، بین سٹوکس اور ووکس نے دو دو پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا، پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز 33 یاسر شاہ نے اسکور کیے۔
انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 277 رنز کا ہدف ملا جو کہ میزبان ٹیم نے جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار بلے بازی کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، دوسری اننگز میں انگلینڈ پہلی وکٹ 22 رن پر برنس کی گری، برنس نے 10 رن بنائے اور محمد عباس نے انہیں ایل بی ڈبلیو کردیا۔ سبلے نے 114 گیندوں پر 36 رن اسکور کیے تاہم وہ یاسر شاہ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے۔ 96 کے اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گری، نسیم شاہ کی گیند پر جوئے روٹ بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر 42 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ نے چوتھے نمبر کے کھلاڑی بین اسٹوکس کو نشانہ بنایا، اسٹوکس رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جو کہ 9 رن بناسکے۔
پانچویں وکٹ اولے پوپ کی گری جو 7 رنز پر شاہین آفریدی کی گیند پر شاداب خان کے ذریعے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد جوزف بٹلر آئے جو 75 رن کا بڑا اسکور کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 256 پر لے گئے۔ انہیں یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔براڈ 7 رنز بناسکے اور یاسر شاہ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ بٹلر کے بعد ووکس ا?ئے اور چھا گئے، انہوں ںے 120 گیندوں پر دھواں دھار ناقابل شکست اننگ کھیلی اور 84 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔
اس جیت کے ساتھ انگلینڈ کو تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 اگست کو ساؤتھ ہیمپٹن میں شروع ہوگا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں