تیسرا ٹی ٹونٹی نہیں کھیلوں گا،سرفراز احمد سے متعلق بڑا انکشاف

لاہور: سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے سے انکار کا انکشاف ہوا ہے،مصباح الحق اور یونس خان کے سمجھانے پر سرفراز نے میچ میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق منیجمنٹ نے پوری سیریز میں سرفراز کو بنچ بٹھائے رکھا،آخری اور اہم میچ میں ان کو کھلانے کا فیصلہ ہوا تو انکار کر دیا،سرفراز نے کہا کہ میں تیسرا ٹی ٹونٹی نہیں کھیلوں گا۔
دوسری جانب ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز کو چند تحفظات تھے،، میرے اور یونس خان کے سمجھانے پر سرفراز احمد کھیلنےکیلئے راضی ہو گئے۔ مصباح الحق نے بتایا کہ سرفراز کاموقف تھا سیریز کا آخری میچ ہونے کے باعث وہ دباؤ محسوس کریں گے۔ یونس خان اور میرے سمجھانے پر وہ راضی ہو گئے۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ان کی جگہ اگر خود میں بھی ہوتا تو ایسا ہی ردعمل دیتا۔
واضح رہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے پیر کو پریس کانفرنس میں بھی واضح کیا تھا کہ سرفراز احمد مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں، ایک میچ کی پرفارمنس سے ان کے کیرئیر کا فیصلہ کرنا مناسب نہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں