پی سی بی کی دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی جبکہ نیوزی لینڈ بورڈ کو بھی فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے لیےبھی اسکواڈ میں زیادہ کھلاڑی شامل ہوں گے اور نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے کھلاڑیوں کی تعداد 30 تک ہونے کا امکان ہے جبکہ قومی اسکواڈ کے ساتھ پاکستان شاہین کے کھلاڑیوں کو بھی بھیجنے کا امکان ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی اگلی غیر ملکی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہی ہے اور پی سی بی نے نیوزی لینڈ بورڈ کو بھی دورے سےمتعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہےاور نیوزی لینڈ کووڈ 19 کی صورتحال کے مطابق انتطامات میں مصروف ہے،تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہوم انٹر نیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنے ہیں تاہم پاکستان ٹیم کا رواں ماہ ہونے والا دورہ ساوتھ افریقہ پہلے ہی ملتوی ہو چکا ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں