شبلی فراز سے آصف باجوہ کی ملاقات، ہاکی کی بحالی کے لیے مشاورت

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ سے ملاقات کی جس میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے مشاورت کی گئی۔
قومی کھیل ہاکی کی بہتری کیلئے وفاقی وزیر شبلی فراز بھی میدان میں آگئے۔اسی سلسلہ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ سے ملاقات کی جس میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کھیل کو ٹیم پاکستان بلندیوں کی طرف لے کر گئی ہے،کھیل کے زوال پذیر ہونے کے باوجود بھی پاکستانی عوام کی دلچسپی برقرار ہے،ہاکی کو بحال کرنے کیلئے اپنی پوری کوششیں کرے گی،قوم میں ہاکی کو مقبول بنانے کیلئے سکول سطح سے ہاکی کو فروغ دینے کا پلان مرتب کر رہے ہیں،قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام اور کمرشل ایریا کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔
سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے ہاکی کی بہتری کے لیے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،وزیر اعظم عمران خان بھی قومی کھیل کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہیں،امید ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس لانے میں مدد گار ثابت ہو گی،ہاکی کے سنہری دور کو واپس لانے کیلئے ہم سب کو محنت کرنا ہوگی،کھیل کی بہتری کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں