پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے۔

لاہور: سابق کپتان وقار یونس کے والد انتقال کرگئے وہ گزشتہ دو دن سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے وہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وقار یونس آسٹریلیا سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔ باولنگ کوچ وقار یونس کل شام کو آسٹریلیا سے لاہور پہنچیں گے۔ وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ 14 ستمبر کو نماز ظہر کے بعد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں