روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین فیصلہ کن ٹاکرا کل ہوگا

مانچسٹر: روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ تین میچز کی سیریز 1-1 سےبرابر ہے۔
آسٹریلیا تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے روایتی حریف انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام5 بجے شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن جبکہ کینگروز ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کےلیے پر امید ہیں۔
تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو 19 رنز سے زیر کیا تھا جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نےآسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
قبل ازیں دونوں ممالک کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیزیز کھیلی گئی تھی جسے 2-1 سے انگلینڈ نے اپنے نام کیا تھا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں