زمبابوے کرکٹ بورڈ کورونا وائرس کے ایس او پیز کی تفصیل بھجوا دی، پی سی بی

لاہور : پاک زمبابوے سیریز کے لیے پی سی بی نے کو رونا وائرس کے ایس او پیز کی تفصیل زمبابوے کرکٹ بورڈ کو پہنچا دی۔
تفصیلات زمبابوے کرکٹ ٹیم کی کمرشل فلائیٹ سے پاکستان آمد بیس اکتوبر کو متوقع ہے، پاکستان آمد سے قبل زمبابوے اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا ایک کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے جس کے بعد پاکستان پہنچنے پر زمبابوے کرکٹ ٹیم راولپنڈی میں پانچ روز کا قرنطینہ کرے گی۔ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کے دوران تفریح کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں کوویڈ19 ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوگی ۔ سیریز کا آغاز راولپنڈی میں ون ڈےسیریز سے ہوگا۔ ٹیم اپنے دورے کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلی گی،3 ٹی ٹوئنٹی میچ ملتان اور 3 ون ڈے راولپنڈی میں کھیلے جائینگے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں