پی ایس ایل کے مالی ڈھانچے کا معاملہ ، پی سی بی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل کے مالی ڈھانچے کے معاملےپرفرنچائز مالکان کی درخواست پر پی سی بی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عالمگیر خان ترین سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں میں پی ایس ایل کیلئے مالی ڈھانچے کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزاروں کی جانب سے سیلمان اکرم راجہ اور احمربلال صوفی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اتھایا دیا. بورڈ کے وکیل نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار مالکان عدالت کے بجائے کرکٹ بورڈ حکام سے بات کریں. درخواست گزارواں کے وکلاء سلیمان اکرم راجہ اور احمر بلال صوفی نے دلائل دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پی سی بی کے اس اقدام سے فرنچائز کو مالی نقصان ہو گا.پی سی بی کا پی ایس ایل کام ناصرف آرگنائزر ہے بلکہ برابری کے بنیاد پر شفاف طریقہ سے کام کرنے کا پابند ہے. پی سی بی نے یکطرفہ فیصلوں سے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کینسل ہو سکتا ہے درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی سی پی کا یہ اقدام کرکٹ کے فروغ اور عوام کی تفریح مین رکاوٹ بن سکتا ہے.
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی سی بی فرنچائز مالکان کا موقف سن کر ان کے تحفظات دور کرے ۔بورڈ کوحکم دیا جائے کہ پی ایس ایل کے مالی ڈھانچے پر نظر ثانی کرے۔اس درخواست پر مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں