کرکٹ سیریز:زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گیا

لاہور:پاک زمبابوے کرکٹ سیریز سے متعلق زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گیا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کےمطابق پاک زمبابوے کرکٹ سیریز سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے آنے والے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے وف کی آج مقامی ہوٹل میں کوویڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی اور زمبابوے کا وفد کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک ہوٹل میں قیام کرے گا تاہم وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں بائیو سیکیور ببل اور دیگرانتظامات کا جائزہ لے گا جبکہ وفد سیکیورٹی اور میڈیکل حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔اس کے علاوہ وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کرے گا۔
یاد رہے کہ زمبابوے کی ٹیم رواں ماہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے تین ون ڈے میچز 30ا کتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے اور زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔کورونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ تھیں تاہم اب اس وبا کے بعد پاکستان بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں