آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول تبدیل کردیا

لاہور: آئی سی سی نے نومبر2022 میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا،آئی سی سی نے نومبر2022 میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ، ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اب فروری 2023 میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی نے انٹرنیشنل میچز میں شرکت کے لیے کھلاڑی کی کم از کم عمر پندرہ سال مقرر کردی۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ، ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے ٹیسٹ کے اوسط پوائنٹس کی بنیاد پر کی جائے گی،پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی کوووڈ19 کی وجہ سے معطل ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے کی گئی اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل شیڈول کے مطابق اگلے سال جون میں ہی کھیلا جائے گا ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں