لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے، وہ گزشتہ دنوں خرابی صحت کے باعث ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق فارورڈ فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھے۔ گزشتہ دنوں وہ دماغ میں بلیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال میں بھی داخل رہے۔جہاں ان کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔ معروف فٹبالر کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ری ہیب سینٹر منتقل کیا گیا جہاں نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ان کے علاج کا فیصلہ کیا گیا۔
60 سالہ ڈیاگو میرا ڈونا کا شمار دنیا کے عظیم فٹ بالرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 4 فیفا ورلڈ کپ ایونٹس میں ارجنٹینیا کی نمائندگی کی، انہوں نے لیگز میں بھی خوب نام کمایا ۔ دنیائے فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر کے ناموں میں شامل کیا جاتا ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں