پی سی بی کا 2020 کے ایوارڈز کا اعلان،بابراعظم کے دو ایوارڈز

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کر دیاہے ، بابراعظم دو ایوارڈز لےاڑے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےمطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو موسٹ ویلیوایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے بازمحمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو انفرادی کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیاہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرنسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر روحیل نذیر کو ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بہترین امپائر کا اعزاز آصف یعقوب کو نوازا گیا جبکہ کرکٹر فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ ڈومیسٹک کی بہترین خاتون قرار دیا گیا جبکہ عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئرقرار پائیں ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں