انگلش ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

لندن :انگلینڈ کی عالمی چیمپئن خواتین ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئے گی،ٹور پر دو ٹی ٹونٹی میچ اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انگلینڈ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان میں سیریز کھیلے گی۔اس مختصر سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 16 اکتوبر کو بھارت روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ کے مکمل اسکواڈ کی میزبانی کرے گا، اس دوران ہم آسٹریلیا کی میزبانی کے بھی منتظر ہوں گے، جو کہ سیزن 22-2021 کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے، پھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم سیزن 23-2022 میں ایک بار پھر ریڈ اور وائیٹ بال کرکٹ کھیلنے پاکستان آئے گی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں