پی ایس ایل 6 کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنانے کا پلان تیار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےپاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کےچھٹے ایڈیشن کےلیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنانے کا پلان تیار کر لیا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کےچھٹے ایڈیشن کے لیے بائیو سیکور ببل 15 فروری سے شروع ہو جائے گا،پی ایس ایل کے میچز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،غیر ملکی کھلاڑی ایک منفی ٹیسٹ کے ساتھ پاکستان پہنچیں گےجبکہ کراچی میں کھلاڑیوں کی مزید دو مرتبہ ٹیسٹنگ ہوں گی،ٹیسٹنگ میں منفی نتائَج آنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کو پانچ روزہ آئسولیشن میں رہنا پڑے گااور آئسولیشن کے دوران بھی دو بار ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔
خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گااور پی ایس ایل دو مرحلوں کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں