پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ مکمل

لاہور: پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، پی ایس ایل 6 کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی چھ فرنچائزز کے مالکان، عہدیدار اور کوچنگ اسٹاف ڈرافٹ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ پاکستان سوپر لیگ ( پی ایس ایل) 6 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ پر بے حد خوش ہوں، کوشش کررہے ہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت مل جائے، انہوں نے بتایا کہ 400 غیرملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں کرس گیل اور ٹام بینٹن کو منتخب کرلیا،گولڈ کیٹیگری میں عثمان شنواری جبکہ سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ ، قیص احمد ، محمد فیضان، عبدالناصر کا انتخاب کیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں صائم ایوب ، آرش علی خان کا انتخاب کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپلیمنٹری راؤنڈ میں فاسٹ بولر ڈیل استین ، عثمان خان کو منتخب کیا۔
کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی اور ڈین کرسچن کا انتخاب کیا، پلاٹینیم کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد عامر اور کولن انگرام شامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عماد وسیم، محمد نبی اور ڈین کرسچن شامل ہیں۔کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں جو کلارک ، محمد الیاس اور آل راؤنڈر دانش عزیز ، ذیشان ملک کو منتخب کیا، ایمرجنگ کیٹیگری میں آل راؤنڈر قاسم اکرم کا انتخاب کیا جبکہ سپلیمنٹری راؤنڈ میں کراچی کنگز نے افغانستان کے نور احمد کو منتخب کرلیا۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں راشد خان کو منتخب کیا، سلور کیٹیگری میں ٹایم ایبل، سلمان علی آغا، ذیشان اشرف، محمد فیضان کا انتخاب کیا، لاہور قلندرز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ خان، زید عالم کا انتخاب کیا جبکہ سپلیمنٹری راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے انگلش اوپنر جو ڈینلی ، احمد دانیال کا انتخاب کیا۔

پشاور زلمی نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیوڈ ملر کو منتخب کیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجیب الرحمان کا انتخاب کیا، گولڈ کیٹیگری میں عماد بٹ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں شفین ردر فورڈ کو منتخب کیا، سلور کیٹیگری میں عمید آصف ، ثاقب محمود ، امام الحق، محمد عمران، محمد عرفان کو منتخب کیا ۔ایمرجنگ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے اسپنر ابرار احمد ، محمد عمران کا انتخاب کرلیا، جبکہ پشاور زلمی نے سپلیمنٹری راؤنڈ میں نوجوان فاسٹ بولر عامر خان کو منتخب کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر حسن علی کو منتخب کیا، ڈائمنڈ کیٹیگری میں لوئس گریگری ، افتخار احمد کا انتخاب کرلیا،گولڈ کیٹیگری میں فل سالٹ کو منتخب کیا، سلور کیٹیگری میں روحیل نذیر ، ریس ٹاپلے کا انتخاب کیا۔ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد وسیم جونیئر ، احمد سیفی عبداللہ کو چنا گیا، جبکہ سپلیمنٹری راؤنڈ میں انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن، عاکف جاوید کو منتخب کرلیا۔
لتان سلطانز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں کرس لین کو منتخب کیا،سلور کیٹیگری میں محمد رضوان ، صہیب مقصود، صہیب اللہ ، سہیل خان، ایڈم لائتھ کا انتخاب کیا، ایمرجنگ کیٹگری میں شاہنواز دھانی، محمدعمر کاانتخاب کرلیا گیا جبکہ سپلیمنٹری راؤنڈر میں فاسٹ بولر عمران خان سینئر ، کارلوس بریتھ ویٹ کا انتخاب کیا گیا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں