ڈکیتی کیلئے سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین کا اغوا

کراچی : سابق کپتان ہاکی ٹیم اصلاح الدین کو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا اور ہائی وے پر جا کر چھوڑ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین کی شارٹ ٹرم کیڈنیپنگ کا واقعہ گلستان جوہر میں پیش آیا ،اصلاح الدین کا جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلستان جوہر سے گاڑی سمیت اغوا کیا گیا، تین ڈاکو اسلحہ سمیت اچانک گاڑی میں بیٹھ گئے۔
سابق کپتان اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے تک گاڑی میں یرغمال بناکر رکھا گیا، ہائی وے پر جاکر چھوڑ دیا گیا، جیب میں 15ہزار روپے نقدی اور موبائل لے گئے، گلستان جوہر تھانے میں رپورٹ درج کرانے آیا ہوں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں