پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرایک بارپھر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

کراچی : پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرایک بارپھر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ۔ فیفا نے کل رات آٹھ بجے تک فیڈریشن کے تمام معاملات نارملائزیشن کمیٹی کو سونپنے کا انتباہ جاری کردیا ، بصورت دیگر پابندی کے خطرے سے بھی آگاہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیفا کی رکنیت بچانے کےلیے کل رات 8 بجے کی مہلت، پی ایف ایف کے تمام معاملات فوری طور پر نارملائزیشن کمیٹی کو سونپ دیں ، فیفا نے تحریری وارننگ جاری کردی۔

فیفا نے خط میں موقف اپنایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن پرحملہ ناقابل قبول ہے ۔ اس قسم کے ایکشن کی مذمت کرتے ہیں ۔ فیفا نے وارننگ دی کہ کل رات آٹھ بجے تک فٹبال ہاوس لاہور کا انتظام نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کیا تو پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی عائد کردی جائےگی۔

چند روز قبل اشفاق حسین گروپ نے لاہور میں قائم فٹبال ہاوس کا زبردستی انتظام سنبھالتے ہوئے فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو بے دخل کردیا تھا ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں