کرکٹرز کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور : کرکٹرز کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو ویکسین لگائی جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق 35 کھلاڑی اور پانچ آفیشلز کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ویکسینیٹ کیا جائیگا،، سندھ حکومت کے ڈاکٹرز کا پینل کویڈ ٹیسٹنگ بھی کریگا، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز پیر سے ہوگا،ہاکی ٹیم یکم تا دس جولائی بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایشیاء کپ میں شرکت کریگی۔

واضح رہے کہ ا س پہلے پی سی بی کے سب سے اہم ترین ایونٹ پی ایس ایل کو کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے اچانک منسوخ کرنا پڑ اتھا ، جس کے بعد اب یہ مقابلے جون میں متوقع ہیں ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں