آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

دبئی:آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ،نیو زی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر آگئے ۔

آئی سی سی کی جاری کی گئی تازہ ترین فہرست کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان کین ولیمسن نمبر ون بیٹسمین بن گئے، شارٹ فارمیٹ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کین ولیمسن نے اسٹیو اسمتھ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی،ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے اور ون ڈے فارمیٹ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان کا ٹی ٹوئنٹی میں بدستور پہلا نمبر ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

سائوتھ افریقہ کے طبریض شمسی ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر کے بائولر جبکہ محمد نبی آل رائونڈر میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

جون میں پیش کی گئی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں انڈیا پہلے ،آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں