ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو مات دیدی

دبئی :آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا اور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کے سوا ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی اور بیٹسمین شامل نہیں،آسٹریلیا کیڈیوڈ وارنر 7ویں، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 8 ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا 10واں نمبر ہے۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کیٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، قومی ٹیم کے شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان کا پہلا نمبر، پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان کا 11 نمبر برقرار ہے،ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریزشمسی پہلے نمبر پر جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں،آل راؤنڈرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں