تفصیلات کے مطابق دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری ہے ، کرکٹر فواد عالم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز گال میں 16 جولائی سے ہوگا ۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔