بل گیٹس ،مسک ،اوباما سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک

نیویارک : بل گیٹس، ایلن مسک، سابق صدراوباما اورسابق صدر جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات اورکمپنیزکے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ہیکنگ بٹ کوائن سے متعلق جعلسازی کیلئے کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ، معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او ایلن مسک ، ایمازون کے سی ای اواور بانی جیف بزوس، سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کرلیے گئے ۔ جس کے ذریعے ہیکرز نے صارفین کو بٹ کوائن ڈبل کرنے کا جھانسہ دیا گیا ہے ، امریکی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے جو ٹوئیٹس کیے گئے جن میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا، وہ دگنی کردی جائے گی ۔اس پوسٹ کے بعد بہت تیزی سے ان ٹوئیٹس کو ہٹا دیا گیا ۔
جن دیگر اہم شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ، امریکی گلوکار، ریپر کانیئے ویسٹ اوران کی اہلیہ کم کاردیشن ، نیویارک کے سابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں ۔ اوبر کمپنی اورایپل کے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ہیک کیے گئے اورایسے ہی پیغامات شئیر کیے گئے ۔ٹوئٹر کے مطابق یہ ایک مربوط نشانہ تھا جس کا مقصد ان کے ملازمین اورداخلی نظام تک رسائی حاصل کرنا تھی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے لکھا ، “ہم جانتے ہیں کہ ہیکرز نے بہت زیادہ پبلک اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس اور ان کی جانب سے ٹویٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے اس تک رسائی کا استعمال کیا ۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شیئر دو اعشاریہ تین فیصد گرا دیے ہیں۔
ادھر ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے ٹویٹ کیا کہ ٹویٹر پر ان کے لئے یہ ایک مشکل دن تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بھی ہوا ہمارے لیے انتہائی پریشان کن تھا ۔گزشتہ سال ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ابتدائی طور پرہیک ہوا تھا جس میں کمپنی کو خامی قرار دیا گیا تھا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں