واٹس ایپ نیا کارآمد فیچر متعارف کروانے کیلئے تیار

سان فرانسسکو: فیس بک کے زیر ملکیت پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین وہ فیچر متعارف کرادیا جس کے صارف کافی عرصے سے منتظر تھے۔
معروف ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں جن کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔ واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش پر کافی عرصے سے کام جاری ہے اور اس فیچر کو مکمل کر کے جلد از جلد متعارف کروانا چاہتی ہے ۔ واٹس ایپ کا ایک ہی اکاؤنٹ زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کروانے کا فیچر جو کہ اب بیٹا ورژن میں دستیاب ہے ۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر کام کرنے میں مدد دینے والے فیچر کو اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.20.196.8 کا حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بیٹا ورژن میں ایک اکاؤنٹ مختلف ڈیوائسز میں بیک وقت لاگ ان سپورٹ کا کوڈ موجود ہے اور اسے لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر سے صارفین کو دیگر ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہوئے بغیر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کی سہولت ملے گی۔

یہ کہا جارہا ہے کہ یہ فیچر بیک وقت 4 ڈیوائسز میں اکاؤنٹ کو لاگ ان ہونے میں مدد فراہم کرے گا اور یہ ایپ کے اوپری دائیں کونے میں تھری ڈاٹس کے ذریعے استعمال کیا جاسکے گا۔ فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں تاہم امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس فیچر کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس وقت صارف صرف ایک موبائل فون میں اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان کرسکتا ہے اور کمپیوٹر ویب براؤز پر ویب ورژن پر استعمال کرسکتا ہے مگر اس کے لیے موبائل ڈیوائس دور نہیں ہونا چاہیے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران واٹس ایپ میں متعدد فیچرز متعارف ہوئے جیسے گروپ ویڈیو چیٹ کی تعداد 4 سے بڑھا کر 8 کردی گئی تھی، کیو آر کوڈ سے کانٹیکٹس کو ایڈ کرنے اور انکرپٹڈ ڈیٹا بیک اپ بیٹا ورژن میں پیش کیے۔ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ ، آڈیو ویڈیو کالنگ کے جدید فیچر پیش کیے جاچکے ہیں، جن کا مقصد صارف کو کسی اور پلیٹ فارم کی طرف جانے سے روکنا ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں