بھارت میں پب جی سمیت 118 ایپلی کیشنز پر پابندی

نئی دہلی : بھارت نے چین کے خلاف ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے معروف گیم پب جی سمیت 118 ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لداخ میں چین اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد مودی سرکار کی چین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، چین کو معاشی دباؤ میں لانے کے لئے بھارت نے ایک بار پھر چینی ایپلی کیشنز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پب جی سمیت 118 ایپلی کیشنز پر پابندی لگائی ہے۔
بھارتی وزیر ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ یہ ایپلی کیشنز بھارتی سالمیت اور سکیورٹی کے لیے خطرہ تھیں ۔ یہ ایپس صارفین کی خفیہ معلومات کو حاصل کرکے لیک کرتیں ہیںجوکہ کسی بھی ریاست کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ اس پابندی سے سب سے بڑا دھچکا پب جی بنانے والی کمپنی کو لگا ہے ، کیونکہ بھارت دنیا بھر میں پب جی گیم کے صارفین کی فہرست میں پہلے نمبر ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ گزشتہ چند مہینوں سے جاری ہے اور ان جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجیوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا، حالیہ دنوں دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپ کا تازہ واقعہ دیکھنے میں آیا ، جس میں چین ےن بھارت کے 1 ہزار سے زائد مربع کلو میٹر کے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں