فیس بک نے میسیج فارورڈنگ کو ایک وقت میں پانچ لوگوں تک محدودکردیا

مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے میسیج فارورڈنگ کو محدود کردیا ۔فیس بک کا کہنا تھا کہ یہ نقصان دہ مواد کو پھیلنے سے روکنے کی رفتار کو آہستہ کردےگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر پر ایک وقت میں 5 لوگوں تک میسج فارورڈ کرنے تک محدود کردیا ہے۔فیس بک کا آفیشل بلوگ کی تحریر میں کہنا تھا کہ یہ پابندی وائرل غلط معلومات اور نقصان دوہ مواد کے پھیلنے کی رفتار آہستہ کردے گی جس میں دنیا کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت ہو۔فیس بک کا مزید کہنا تھا کہ میسیج فارورڈ کو محدود کر کہ ہم افراتفری پھیلانے والوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے اور آنے والے امریکن ، نیوزی لینڈ اور دوسرے ملکوں کے الیکشن کے پیش نظر کیا ہے۔
الیکشن کے بارے میں بتاتے ہوئے فیس بک کا کہنا تھا کہ امریکا میں آنے والے الیکشن کی وجہ سے وہ کوئی بھی نئے سیاسی اشتہارات کو اجازت نہیں دے گی۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسی تمام پوسٹ کو ہٹا دے گی جس میں لوگوں کو کورونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے روکا جا رہا ہو۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں