موٹرولا نے فائیوجی فولڈایبل ریزرفون متعارف کروادیا

ویب ڈیسک : موٹرولا کمپنی نے 2020 نیا فائیوجی ریزر فولڈایبل فون متعارف کروادیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موٹرولا نے گزشتہ برس نومبر میں کلاسیک موٹو ریزر 3 کو نئی شکل میں متعارف کروایا تھا اور اب اس ماڈل کو پہلے سے بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے فائیو جی کی سپورٹ دی گئی ہے۔ اس نئے موٹرولا ریزر میں 5 جی سپورٹ کے لیے کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون کے اندر 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ اس میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں ہے۔فائیو جی ایڈیشن میں 6.2 انچ پلاسٹک او ایل ای ڈی پینل مین ڈسپلے کے لیے دیا گیا ہے جبکہ 2.7 انچ گلاس اوایل ای ڈی سیکنڈری اسکرین کے طور پر فرنٹ پر موجود ہے۔ اس اسکرین پر نوٹیفکیشنز بھی دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ فون کو کھولے بغیر بھی پیغامات کا جواب دینا ممکن ہے ۔ ڈیزائن کے اعتبار سے یہ گزشتہ سال کے فون سے کافی مشابہت رکھتا ہے جس میں کچھ معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

اس فون میں مجموعی طور پرفون میں 2 ہی کیمرے ہیں ، 48 میگا پکسل مین کیمرا جس میں کواڈ پکسل ٹیکنالوجی موجود ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور لیزرفوکس ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے ۔ یہ کیمرا سیکنڈری اسکرین کے اوپر موجود ہے اور اسے فون فولڈ ہونے پر سیلفی کیمرے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا نوچ کے اندر دیا گیا جو فولڈ ایبل پرائمری اسکرین میں موجود ہے۔ دونوں کیمرے فل ایچ ڈی ویڈیو ، سلوموشن ویڈیو سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ریزر 5 جی میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج مائی یو ایکس سے کیا گیا ہے جبکہ 2800 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ تربو پاور فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک بار چارج ہونے پر فون 24 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔
یہ فون امریکا اور چند یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 14 سو ڈالرز (2 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ قیمت کی لحا ظ سے اس فون کا یہ ورژن گزشتہ سے قدرے سستا ہے۔ موٹرولا ریزر2020 کو متعارف کروانے کا اعلان توکردیا گیا ہے ، تاہم امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ اسے فروخت کیلئے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان کسی تاریخ میں پیش کردیا جائے گا ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں