سام سنگ نیااورسستا فون متعارف کروانے کیلئے تیار

جنوبی کوریا : سام سنگ کمپنی کی جانب سے ایک اور نیا اورکم قیمت فون صارفین کیلئے آئندہ ہفتے مارکیٹس میں متعارف کروایا جارہا ہے ۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا، گلیکسی زی فولڈ 2، گلیکسی زی فلپ 5 جی، گلیکسی واچ 3، ٹیبلیٹس اور دیگر فونز متعارف کروائے گئے ہیں اور اب ایک بار پھر23 ستمبر کو ایک اور ورچوئل ایونٹ کے انعقادکا اعلان کیا گیا ہے۔اس ایونٹ کو گلیکسی ان پیکڈ فار ایوری فین کا نام دیا گیا ہے اوراس نام سے ہی یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 20 فین ایڈیشن سستا فلیگ شپ فون متعارف کروایا جارہاہے۔
اس نئے فون کے بارے میں مختلف لیکس کئی ہفتوں سے خبروں میں ہیں اور ابھی تک جو معلومات سامنے آئیں ان کے مطابق اس میں ایس 20 کے بیشتر ہارڈویئر فیچرز جیسے 120 ہرٹز ڈسپلے ریفریش ریٹ اور اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیئے جائیں گے ۔اس فون میں 6.5 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا اور یہ فلیٹ ڈسپلے ہوگا۔اس فون کے 5 جی اور 4 جی ورژنز دستیاب ہوں گے جبکہ یہ 6 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ ڈیوائس میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہونے کا بھی امکان ہے ۔ فون کی قیمت تاحال سامنے نہیں آسکی ہے ۔
گزشتہ سال کمپنی نے ایس 10 لائٹ متعارف کرایا تھا مگر اس بار فین ایڈیشن پیش کیا جارہا ہے جس سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ فون ایس 20 جتنا بہترین ہوگا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں