امریکہ میں ٹاک ٹاک نے انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک : امریکہ میں مقبولیت کے لحاظ سےسوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹِک ٹاک امریکی نوجوانوں میں مقبولیت کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ امریکہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اسنیپ چیٹ استعمال کرتی ہے اور اس کے بعد اب ٹک ٹاک نے پسندیدگی میں انسٹاگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
پائپرسینڈلر کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 34 فیصد امریکی نوعمر افراد اسنیپ چیٹ کو اپنی پسندیدہ ایپ میں شامل کرتے ہیں ، اس کے بعد 29 فی صد نوجوان ٹک ٹاک اور 25 فی صد انسٹاگرام کا انتخاب کرتے ہیں ۔ اس سے قبل رواں برس موسم بہار میں جاری کردہ پائپر سینڈلر کی ہی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک انسٹاگرام سے پیچھے رہا ہے ، اگرچہ استعمال کے لحاظ سے انسٹاگرام اس رپورٹ میں اب بھی 84 فی صد انگیجمنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے ، اس کےبعداسنیپ چیٹ 80 فیصد اور پھر ٹک ٹاک 60 فی صد کے ساتھ ہے۔
رپورٹ میں یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ امریکی صارفین میں ٹِک ٹاک بے حد تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے ، اور ایڈوٹائزر ز کیلئے سوشل میڈیا ایپ آمدنی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں ۔ فیس بک ، جو انسٹاگرام کی ملکیت ہے، ریلس کے ساتھ سامنے آیا ہے جو کہ اس کا نقل کردہ ورژن ہے ۔ ٹک ٹاک کی ویڈیو شیئرنگ ایپ کے مقابلے پر انسٹاگرام کا یہ ویڈیو شیئرنگ فیچر ریلس اپنے حریف سے بہت پیچھے ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں