فیس بک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

سان فرانسسکو : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے زبردست نیا فیچر متعارف کروادیا ۔

ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ مسینجر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر’وینش موڈ‘ کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔اس فیچر کے بعد ایک بار میسنجر بند کریں‌ تمام چیٹ خود بہ خود‌ ختم یا غائب ہوجائیں گی اور اگر بھیجے ہوئے پیغام ، تصویر یا ویڈیو کا کوئی دوست اسکرین شاٹ لے گا تو پیغام بھیجنے والے کو نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارف کو سہولت ہوگی کہ وہ فیچر ان ایبل کرے جس کے بعد وہ کسی بھی صارف کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام کو ایک بار دیکھ لے گا تو پھر وہ غائب ہوجائے گا۔اس فیچر کے بعد آپ جب ایک بار چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولیں گے تو تمام میسجز اور دیگر بھیجی جانے والی چیزیں خود بہ خود غائب ہوجائیں گی۔یہ فیچر فی الوقت آزمائشی طور پر امریکا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، کامیابی کے بعد اسے دیگر ممالک کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں