امریکی کمپنی موڈرنا کو کورونا ویکسین کی تیار ی میں اہم کامیابی

امریکا : امریکی کمپنی موڈرنا نے کورونا ویکسین کی تیار ی میں اہم کامیابی حاصل ہو گئی۔ کورونا ویکسین ابتدائی ڈیٹا میں 95 فیصد تک مؤثر ثابت ہوگئی ہے۔

امریکی کمپنی موڈرنا کی بنائی کورونا ویکسین ابتدائی ڈیٹا میں 95 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں ویکسین منظوری کی درخواست دیں گے۔ موڈرنا کی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس بھی زیادہ نہیں ہے۔ویکسین عام ریفریجریٹر شپنگ میں کہیں بھی پہنچائی جاسکے گی جس سے ترسیل تیز تر ہوگی۔موڈرنا کی کورونا ویکسین منفی 20 سینٹی گریڈ میں چھ ماہ تک محفوظ اور مؤثررہ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ کوروناویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل نتائج کے ابتدائی نتائج جاری کیے تھے ۔ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیوٹیک نے اپنی تیارکردہ کوروناویکسین 90فیصد سے زائد موثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں