مائیکروسافٹ ٹیمز نے زوم کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک : مائیکروسافٹ نے زوم اور گوگل میٹ کوپیچھے چھوڑ دیا ، ٹیمز نے 24 گھنٹے طویل مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی ہے۔
معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ ٹیمز میں اب ڈیسک ٹاپ اور ویب استعمال کر نیوالے افراد 24 گھنٹے ویڈیو کالز کرسکیں گے۔ اس کے لیے آپ کو کسی مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ یا ٹیمز ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ آپ ویب براؤزر کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ سے دوستوں کوشامل کرسکتے ہیں ۔ اس سہولت میں 300 افراد اس کال میں حصہ لے سکیں گے ۔ اگر میزبان کسی وجہ سے بات نہیں کرسکتا تو وہ کو ایسے ہی چھوڑ دے تو دیگر افراد گفتگو کا سلسلہ گھنٹوں تک جاری رکھ سکیں گے۔300 میں سے اس اسکرین پر 49 دوستوں یا خاندان کے افراد نظر آئیں گے اور مائیکرو سافٹ کو توقع ہے کہ ٹوگیدر موڈ نامی فیچر سے لوگوں کو کم تنہائی کا احساس ہوگا۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے عالمگیر وبا کے دوران اپنی کسی ویڈیو چیٹ ایپ کے حوالے سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں ہے ، اس سے قبل مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت سروس اسکائپ میں لاگ ان فری میٹنگ فیچر کورونا کی وبا کے ابتدائی دنوں میں متعارف کرائی تھی۔
ٹیمز کی یہ نئی سہولت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ویڈیو چیٹ کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے جبکہ امریکا اور یورپ میں کرسمس کی تعطیلات کے دوران لوگ ایک دوسرے سے رابطے کے لیے اس طرح کی سروسز کا استعمال کریں گے۔
اس سے قبل زوم کی جانب سے بھی ٹھینکس گیونگ کے موقع پر 40 منٹ کی مفت ویڈیو کال کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔مائیکروسافٹ اس سے پہلے اسکائپ میٹ ناؤ کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کرتا رہا ہے لیکن اب شاید اسکائپ کو سب مکمل طور پر فراموش کرچکے ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں