فیس بک کا جنوری 2021میں ’لبرا‘ متعارف کرانے کا اعلان

سان فرانسسکو : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے جنوری 2021 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی ’لبرا‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
بی الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی لبرا کی لانچنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا ہے لیکن جنوری 2021میں بھی فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی لبرا کا محدود ورژن ہی متعارف کرایا جا سکے گا۔رپورٹس کے مطابق فی الحال فیس بک امریکی ڈالرز والی ڈیجیٹل کرنسی پیش کر رہا ہے تاہم بعد میں کسی وقت اس پروجیکٹ میں مزید کرنسیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
اس سے قبل مالیاتی کمپنیوں کے خود کو فیس بک ڈیجیٹل کرنسی کے پروجیکٹ سے علیحدہ کرنے کی وجہ سے لبرا کی لانچنگ میں تاخیر ہوئی تاہم اب جنوری 2012 میں محدود ورژن کے ساتھ لبرا صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔لبرا کی پیشکش میں حائل رکاوٹوں میں سب سے بڑی مشکل اکتوبر 2019 میں پے پال، ماسٹر، ویزا اور ای بے وغیرہ کو خود کو فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی کے پروجیکٹ سے علیحدہ کرلینا تھا۔
واضح رہے کہ فیس بک نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی لبرا کا اعلان گزشتہ سال جون میں کیا تھا، کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کرپٹو کرنسی کو 2021 کی پہلی سہ ماہی تک متعدد اداروں کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ اس موقع پر فیس بک نے بتایا تھا کہ ’لبرا‘ کو متعارف کرانے کے لیے فیس بک کے ساتھ 28 شراکت دار موجود ہوں گے جن میں پے پال، ماسٹر، ویزا، ای بے، اوبر، کوائن بیس اور مرسی کارپس سمیت دیگر شامل ہوں گے۔مگر اکتوبر 2019 میں اس پراجیکٹ سے جڑی متعدد کمپنیوں نے خود کو اس سے الگ کرلیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں