اب پاکستان میں بھی الیکٹرک کاریں بنیں گی

لاہور: ٹیوٹا پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز سے آراستہ الیکٹرک کار بنانے کے اعلان کر دیا ، ڈیزائن اورمینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے تمام پارٹس ملک میں ہی بنیں گے ۔
جی این این کے مطابق پاکستان کو آٹو مو بیل انڈسٹری میں بڑی کامیابی مل گئی ، ٹیوٹا پنجاب اور نجی کمپنی کے اشتراک سے اب پاکستان میں بھی الیکٹرک کاریں بنیں گی۔ٹیوٹا کے زیر اہتمام بنائی جانے والی الیکٹرک کار2023 میں لانچ کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میںالیکٹرک کار کی رونمائی کی گئی ۔مفا ہمتی یاد اشت پردستخط سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے باعث ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ، ہم درست سمت چل پڑے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں ،پنجاب ہو یا وفاق الیکٹرک وہیکل پالیسی پر کام ہورہاہے۔ اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہناتھا الیکٹرک کار کی قیمت12 سے 15 لاکھ روپے ہوگی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں