حکومت کا اسلام آباد میں الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن مفت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے بڑا اقدام، وفاقی دارلحکومت میں الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن مفت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جی این این کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں الیکٹرک کاروں کو رجسٹریشن اورتجدید فیس سے استثنی کی منظوری دے دی،وفاقی دارلحکومت میں الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن مفت ہوگی،وزارت داخلہ کو الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن اور تجدیدفیس ختم کرنے کی ہدایت جاری کردیں گئی۔اقدام کا مقصد ملک میں ماحول دوست الیکٹرک کاروں کوفروغ دینا ہے۔
صوبائی حکومتیں بھی الیکٹرک کاروں کوفرو غ دینے کیلئے مراعات دے سکتی ہیں۔ تمام موٹرویز اور شاہراوں پر جلد الیکٹرک کار چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر شروع ہوجائے گی،300کلومیٹر سے طویل مسافت کیلئے بھی عوام الیکٹرک کار استعمال کرسکیں گے،تمام الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس مراعات دینے کی تجویز تسلیم نہیں کی گئی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں