ٹرمپ کا ٹوئٹر معطل، فیس بک بلاک

واشنگٹن:ٹویٹر انتظامیہ نےمتنازعہ ٹوئٹس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کیلئے معطل کر دیا جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی پر فیس بک نے بھی 24 گھنٹوں کے لیے ٹرمپ کی پوسٹ بلاک کردیں ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر ہوگئے، کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کر دی جس میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے بعد واشنگٹن میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔دوسری جانب ٹویٹر انتظامیہ نےمتنازعہ ٹوئٹس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کیلئے معطل کر دیا جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی پر فیس بک نے بھی 24 گھنٹوں کے لیے ٹرمپ کی پوسٹ بلاک کردیں ہیں۔
ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق ٹرمپ کے آج تین ٹویٹ ڈیلیٹ کئے گئے، اگر وہ باز نہ آئے تو ٹویٹر اکاؤنٹ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
فیس بک انتظامیہ کےمطابق کیپیٹل ہل مظاہرین کی حمایت میں شیئر کی گئی پوسٹ کے بعد ٹرمپ کی پوسٹ بلاک کر دی گئی ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں