پاکستان نے پہلی کورونا ویکسین آسٹرازنیکا کو ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے پاکستان میں کورونا ویکسین آسٹرازنیکا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اجازت دے دی، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازنیکا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔منظور ملنے پر آسٹرازنیکا ویکسین درآمدکے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکےگی۔
ڈریپ کے مطابق برطانوی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت کراچی کی دوا ساز کمپنی نے مانگی تھی۔کراچی کی فارما کمپنی آسٹرازینکا کی کرونا ویکسین درآمد کرے گی، درآمدہ ہونے والی ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی جبکہ آئندہ ڈریپ بورڈ اجلاس میں مزید 2 سے 3 ویکسین کی پاکستان درآمد کی اجازت متوقع ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں