چین نے اپنا موبائل ٹیلی کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا

بیجنگ: چین کےجنوب مغربی صوبہ سیچوان میں شی چینگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا موبائل ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اپنا موبائل ٹیلی کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا۔اس سیٹلائٹ کو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے شی چینگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء کیلئے روانہ کیاگیا۔لانگ مارچ تھری بی کیرئر کی مدد سے خلاء میں بھیجے جانیوالے سیٹلائٹ کو ٹیانگ ٹونگ وَن کا نام دیاگیاہے۔
سیٹلائٹ کو مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بج کر پچیس منٹ پر لانچ کیاگیا اورکامیابی سے اپنے مقرر کردہ مدار میں داخل ہوا۔ چین کی جانب سے یہ 2021کا پہلا اسپیس لانچ تھا۔حکام کے مطابق رواں سال 21مزید اسپیس لانچ ہوں گے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں