اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین وزارت سائنس کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس ( این آئی ای ) نے تیار کی ہے۔

الیکٹرنک ووٹ کاسٹ کرنے کے ساتھ پیپر بیلیٹ بھی پرنٹ ہوسکے گا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشین نادرا، نیسٹ اور کامسیٹس کے ساتھ شیئر کرنے جارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی کا خطرہ ختم ہوجائے گا،ہم چاہتے ہیں جو ڈسکہ میں ہوا وہ دوبارہ نہ ہو، وزیر اعظم عمران خان کا الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف فوکس ہے۔

واضح رہے کہ کل ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو کہنے جا رہی ہے کہ اگلے الیکشن الیکٹرانک کرائے جائیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں