فالج سے متاثرہ مریضوں کے لیے بڑی خبر

نیویارک: امریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کی نئی ایجاد نے دنیا بھر کو ایک بار پھر حیران کردیا جو فالج سے متاثرہ مریضوں کے لیے کارآمد ثابت ہونے والی ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کی کمپنی نیورا لنک کی جانب سے متعارف کروائی جانےو الی نئی ٹیکنالوجی دماغ کے لیے بلیو ٹوتھ سے آراستہ ایک چپ ہے جسے دماغ کے دونوں جانب نصب کیا جاتا ہے۔

ایلن مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بندر کو دماغ کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر گیم پونگ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نوسالہ لنگور مکاک کو کمپیوٹر میں گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، کمپنی کے مطابق بندر کے دماغ کے دونوں اطراف ڈیوائسز لگائی گئیں۔

نیوالنک نے مختصر ریسیور کے ذریعے کمپیوٹر سے ابلاغ کرنے والی اور دماغ میں نصب کی جانے والی چپ متعارف کروائی ہے جو اس سے قبل بھی جانوروں میں متعارف کروائی جاچکی ہے۔

اس اہم ترین ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جانور نے نلکی کے ذریعے ’بنانا اسموتھی‘ کے لیے کمپیوٹر چلانا سیکھ لیا، ویڈیو میں بندر کو جوائے سٹک کے ذریعے آن سکریں کرسر چلاتے بھی دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیورا لنک ڈیوائسز بندر کے برین موٹر کارٹیکس میں نصب کیے گئے 2000 الیکٹروڈ کے ذریعے دماغ کی نقل و حرکت کا ریکارڈ رکھتے ہوئے بازو کو منظم کرتا ہے۔

ایلن مسک کا کہنا ہے کہ جلد انسانوں میں بھی تجربات کا اعلان کیا جائے گا، کامیاب تجربات کے بعد ایسی پراڈکٹ بھی جلد لائی جائیں گی جو فالج سے متاثرہ افراد کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرنا ممکن بناسکیں گی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں