سورج کی واضح ترین تصویر سامنے آگئی

لندن : آسٹرو فوٹو گرافر نے سورج کی دس ہزار تصاویر پر مشتمل ایک گہرے سرخ رنگ اور تپش دکھاتی ہوئی تصویر جاری کی ہے جسے آج تک کی تاریخ میں سورج کی واضح ترین تصویر کہا جارہاہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میگارتھی نامی فوٹوگرام گزشتہ تین سال سے سورج اور چاند کی تصاویر بنا رہے ہیں تاہم رواں سال انہوں نے ایک منفرد چیلنج مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ۔

رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر نے ایک الٹرا شارپ ٹیلی سکوپ کی مدد سے سورج کی ہزاروں تصاویر لیں اور انہیں تہہ در تہہ یکجا کرکے ایک مکم جامع اور واضح تصویر تخلیق کر دی ۔

230 میگا پکسل کی اس تصویر میں سورج کو گہرائی میں دیکھا جاسکتاہے جو سیا آسمان میں سرخ رنگ کی تیز روشنی چھوڑ رہاہے ۔

تصویر سے متعلق بات کرتے ہوئے میگارتھی نے کہا کہ وہ مکمل تصویر سامنے آنے پر بہت خؤش ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں