روس شہریوں کو آئی فون کا کونسا متبادل استعمال کرنے پر زور دے رہا ہے؟

ایپل نے یوکرین میں ماسکو کے فوجی آپریشن کے جواب میں ملک میں تمام مصنوعات کی فروخت روک دی ہے، ایپل کے اس اعلان کے بعد روس نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی طور پر تیار اسمارٹ فون AYYA T1 استعمال کریں۔

روسی اسٹیٹ ڈوما کے نائبین ماریا بوٹینا اور ڈینس میدانوف اب اپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ آئی فون کا استعمال ترک کریں اور مقامی کمپنی Smartecosystem کے تیار کردہ AYYA T1 اسمارٹ فونز استعمال کریں، جو Rostec ریاستی کارپوریشن کا حصہ اور اسکیل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

AYYA T1 کی خصوصیات کیا ہیں؟

Российский AYYA T1 против iPhone: какой смартфон лучше

AYYA T1 اسمارٹ فون Mediatek پروسیسر Helio P70 پر چلتا ہے۔ اس میں 6.5 انچ اسکرین ہے جس کا ریفریش ریٹ 60Hz ہے۔

AYYA T1 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی بلٹ ان اسٹوریج ہے، جبکہ 4,000 mAh کی گنجائش والی بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 12 اور 5 میگا پکسل والے دو اہم کیمرے ڈیجیٹل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔

AYYA T1 کا ریٹیل ورژن گوگل کے Android 11 OS پر چلتا ہے۔اس کا Aurora OS پر چلنے والے ماڈل بھی دستیاب ہیں، جو Sailfish OS کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔

اسمارٹ فون سیاہ اور سبز رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کے ساتھ پروٹیکٹر گلاس اور سلیکون کور بھی دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں