ٹوئیٹر نے ایڈیٹ بٹن کی آپشن کا اعلان کر دیا

ٹوئیٹر حکام کی جانب سے اپنے ایک پیغام میں ایڈیٹ بٹن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ “ہر کوئی پوچھ رہا ہے، ہاں، ہم گزشتہ برس سے ایڈیٹ بٹن پر کام کر رہے ہیں، اور یہ آئیڈیا کسی پول سے نہیں لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایڈیٹ بٹن کی ٹیسٹنگ ٹوئیٹر بلیو پر رواں برس کے اواخر میں کی جائے گی، جس کی ماہانہ سبسکرپشن سروس 3 ڈالر رکھی گئی ہے۔

اس سہولت کے بعد صارفین ٹوئیٹس کو انڈو کرپائیں گے اور اشتہارات کی زحمت کے بغیر مضامین پڑھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ ٹوئیٹر صارفین کافی عرصے سے ایڈیٹ بٹن کے آپشن کے بارے میں دریافت کر رہے تھے جسے بالآخر ٹوئیٹر انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں