تصاویر: کرتارپور کیسا دکھتا ہے؟

گرینڈ الائنس, پنجاب, ہڑتال, کال, واپس,حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپورراہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے،کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب نونومبرکو ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔ کرتار پور افتتاحی تقریب کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے لیے تقریباً 10ہزار لوگ شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018ء کو رکھا تھا اور تقریباً ایک سال میں دربار سے پاک بھارت سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک اور دریائے راوی پر پلُ کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔

کرتارپورراہداری سے روزانہ 5000 لوگ بغیر ویزہ پاکستان آ سکیں گے لیکن انہیں اسی شام واپس لوٹنا ہوگا۔

ڈی جی آی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کرتارپور راہداری بھارت سے آنے والوں کے لیے ون وے کوریڈور ہے،اس کے ذریعے بھارت سے آئے یاتری اسی دن واپس چلے جائیں گے اور بھارت سے آنے والے کرتارپور راہداری میں جو عبادت گاہ ہے، اس سے ایک انچ باہر نہیں جاسکتے۔

بھارتی سیاست دان اورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھونے 9 نومبرکوکرتارپورمیں گوردوارےکی افتتاحی تقریب میں شرکت کااعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ممتازبھارتی سیاسی وسماجی رہنمانوجوت سنگھ سدھو کاسینٹرفیصل جاوید سےٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ رابطےمیں 9 نومبرکوکرتارپورمیں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کااعلان کیاہے۔

نوجوت سنگھ سدھونےسینیٹرفیصل جاویدسےٹیلیفونک رابطہ کیاہےاورکہاہےکہ دربارصاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئےنہایت بےقرار ہوں، دنیابھرمیں بسنےوالےکروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں۔

کرتارپوری میں تیاریاں کہاں تک پہنچ چکی ہیں ہم آپ کو تصاویر کے ذریعے بتاتے ہیں

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں