یہ ٹوٹکہ استعمال کریں اور چہرے کی جُھریوں سے چُھٹکارا پائیں

چہرے پر موجود جُھریاں آپ کی خوبصورتی ختم کر دیتی ہیں اور آپ وقت سے پہلے ہی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ وقت سے پہلے پیش آ رہا ہے تو اس کے لیے مندرجہ ٹوٹکوں میں سے کوئی ایک استعمال کر کے نمایاں فرق محسوس کر سکتے ہیں

۱:گلیسرین میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے جھریوں کو ختم کیا جاسکتا ہے.
۲: ایک چمچ شہد میں آدھا لیموں کا رس ملا کر لگانے سے جھریاں کافی حد تک کم ہو جاتی ہیں۔
۳:لیموں کے رَس میں سمندر کی جھاگ شامل کر کے چہرے پر لگانے سے جھریاں کافی حد تک کم ہو جاتی ہیں۔
۴:آلو کو اُبال کر اُس میں نمک ڈال کر چہرے پر لگانے سے جھریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں