چہرے پر موجود کالے نشان ختم کرنے کا گھریلو طریقہ

درکار اشیاء :

اسپغول
لیموں کا رس
مسور کی دال
مکئی اور جَو کا آٹا
ایک گلاس دودھ
چاولوں کا آٹا
ہلدی

ترکیب:

مسور کی دال کا پاؤڈر بنا لیں اور اس میں لیموں کا رس ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور چھائیوں کی جگہ اپلائی کریں چھائیاں ختم ہو جائیں گی۔
اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو مکئی اور جَو کا آٹا دودح میں مکس کر کے لگائیں اور ہلکا ہلکا سا مساج کریں چہرہ چمک اٹھے گا۔
رات کو تھوڑے سے پانی میں اسپغول رکھ دیں صبح اچھی طرح پھینٹ کر اس کا لعاب نکالیں اور دانوں پر لگائیں۔ دانے ختم ہو جائیں گے۔
چاولوں کو پیس لیں پھر اس میں ہلدی اور تربوز کا پانی ملا کر لگانے سے بھی سیاہ داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں